کشمیر میں بارشوں کے باوجود شبانہ درجہ حرارت میں اضافہ درج

سری نگر// وادی کشمیر میں جمعہ کو کئی مقامات پر درمیانی درجے کی بارشوں کے باوجود شبانہ درجہ حرارت میں بتدریج اضافہ درج ہو رہا ہے۔
محکمہ موسمیات کے ایک ترجمان کے مطابق وادی کشمیر میں گذشتہ بارہ گھنٹوں کے دوران کئی مقامات پر درمیانی درجے کی بارشیں ہوئیں۔
انہوں نے بتایا کہ وادی میں اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران موسم خراب رہنے کا ہی امکان ہے۔