عظمیٰ سپورٹس ڈیسک
نئی دہلی//کشمیری مکسڈ مارشل آرٹ فائٹر زیب بٹ نے دلی میں منعقد رنگ فائٹ میں شاندار جیت درج کرلی ۔ریڈ لیگ کے اہتمام سے روہنی دلی میں کا انعقاد کیا گیا۔رنگ فائٹ کے اس مقابلے میں دہلی کے مختلف حصوں سے مارشل آرٹ فائٹروں نے شرکت کی تاہم کشمیری فائٹر زیب بٹ نے پہلے ہی مقابلے میںشاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرکے پہلے ہی رائونڈ میں دلی کے ایک فائٹر کو شکست دی ۔مقابلے میں شرکت کیلئے آئے دیگر فائٹروں نے بٹ کے ہنر کو دیکھتے ہوئے کھیلنے سے انکار کردیا جس کے نتیجے میں اُسے Devils Octagon Season 3X کا فاتح قرار دیا گیا۔