سری نگر//وادی کشمیر میں محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے عین مطابق بالائی علاقوں میں کہیں کہیں ہلکی برف باری جبکہ میدانی علاقوں میں بارشیں ہوئیں۔
محکمہ موسمیات کے مطابق وادی کشمیر میں 7 اپریل کی دوپہر تک موسمی صورتحال جوں کی توں رہ سکتی ہے۔
متعلقہ محکمے کے علاقائی ناظم سونم لوٹس نے بتایا کہ جموں وکشمیر کے بالائی علاقوں میں ہلکی برف باری جبکہ میدانی علاقوں میں بارشیں ہوئیں۔