کشتواڑ میں2لاکھ کی آن لائن دھوکہ دہی کی رقم بازیاب

عاصف بٹ

کشتواڑ//ضلع پولیس کشتواڑ نے سائبر کرائم کا مقابلہ کرنے اپنے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے2لاکھ ایک ہزار روپے کی آن لائن فراڈ شدہ فنڈز کی کامیابی سے وصولی کی۔ ایک حالیہ پیش رفت میں یونٹ نے ایک سے زیادہ آن لائن فراڈز پر مشتمل ایک کیس کو حل کیا اور دو لاکھ ایک ہزار دو سو باسٹھ روپے کی رقم وصولی کی۔رپورٹ کردہ گھوٹالوں میں موبائل ریچارج فراڈ غیر مجاز تھرڈ پارٹی ایپ انسٹالیشنز اور ایوی ایٹر ہیپی بیٹ 11 ونر اور اسکائی ونر جیسی دھوکہ دہی پر مبنی تجارتی ایپس کو فروغ دینے والے ٹیلی گرام لنکس شامل ہیں۔ شکایات موصول ہونے پر سائبر کرائم انوسٹی گیشن یونٹ نے فوری اور تفصیلی تحقیقات کا آغاز کیا جس میں دھوکہ دہی والے فنڈز کا سراغ لگانے اور بازیافت کرنے کے لیے جدید تکنیکی طریقوں کا فائدہ اٹھایا گیا۔یونٹ کی تیز رفتار کارروائیوں سے دو لاکھ ایک ہزار دو سو باسٹھ روپے کی ریکوری ہوئی جبکہ کئی معاملات میں امید افزا لیڈز کے ساتھ اضافی فنڈز کی بازیافت جاری ہے۔سائبر کرائم انویسٹی گیشن یونٹ کشتواڑ نے ابتک کامیابی کے ساتھ کل 36,19,768 روپے مختلف آن لائن گھوٹالوں سے برآمد کیے ہیں۔