عاصف بٹ
کشتواڑ//کشتواڑ پولیس نے منشیات فروش کو ناجائز شراب کی 44 بوتلوں سمیت گرفتار کرلیا۔ایک اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے پاڈر کے گلاب گڑھ علاقے میںخصوصی ٹیم نے ناکہ لگایا۔ گاڑیوں اور پیدل چلنے والوں کی چیکنگ کے دوران، پولیس نے ناکے پوائنٹ سے فرار ہونے کی کوشش کرنے والے ایک شخص کے مشکوک رویے کو دیکھا۔ چوکس چوکی ٹیم نے شخص کو گرفتار کر کے اس کی ذاتی تلاشی لی اور اس کے قبضے سے 44 بوتلیں ناجائز شراب برآمد کر لی۔اسکی شخص کی شناخت سشیل کمار، ولد ہری لال ساکنہ اوہلی پدیارنا کے طور پر ہوئی ہے۔ پولیس نے اٹھولی پولیس سٹیشن میں ایکسائز ایکٹ کی دفعہ 48 (اے) کے تحت ایف آئی آر زیر نمبر 47/2023 درج کرکے کیس کی تحقیقات شروع کردی ہے۔