کشتواڑ میں قومی لوک عدالت کا اہتمام

 کشتواڑ // ڈسٹرکٹ لیگل سروسز اتھارٹی کشتواڑ کی جانب سے ڈسٹرکٹ کورٹ کمپلیکس کشتواڑ میں ایک قومی لوک عدالت کا اہتمام چیرمین ڈسٹرکٹ لیگل سروسز اتھارٹی ایس۔سی کاٹل پرنسپل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کشتواڑ کی صدارت میں منعقد ہوئی جس میں مختلف نوعیت کے معاملات کی شنوائی کی گئی کیسوں کے نپٹارے کے لئے کل چار بنچ تشکیل دیئے گئے تھے بنچ نمبر ایک پر ایس سی کاٹل پرنسپل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کشتواڑ اور ایڈوکیٹ توقیر مشتاق نے جبکہ بنچ نمبر دو پر توصیف احمد ماگرے منصف جے ایم آئی سی کشتواڑ  اور ایڈوکیٹ سمن بھنڈاری نے بنچ نمر تین پر اے سی آر کشتواڑ و تحصیلدار کشتواڑ اور ایڈوکیٹ جے ایل شان نے جبکہ بنچ نمبر چار پر عفت آرا سی ڈی پی او ناگسینی اور ایڈوکیٹ انجلی گلاٹی نے قومی لوک عدالت کے سامنے پیش کئے گئے۔ کیسوں کی شنوائی کر کے کیسوں کا نپٹارہ کیا قومی لوک عدالت میں کل 2295 معاملات کی شنوائی کی گئی جن میں موقع پر ہی 1218 معاملات کو آپسی افہام و تفہیم کے ساتھ حل کیا گیا۔ اس موقع پر لوک عدالت میں. 65,31,700 روپے کے ایوارڈ کو منظوری دی گئی اس موقع پر لوگوں سے پرنسپل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کشتواڑ ایس سی کاٹل اور منصف جے ایم آئی سی کشتواڑ توصیف احمد ماگرے نے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے معاملات کو لوک عدالتوں کے سامنے پیش کریں۔ انہوں نے کہا جلد انصاف نہایت ہی کم وقت میں لوک عدالتوں کے ذریعے حاصل کیا جا سکتا ہے انہوں لوک عدالتوں کے ذریعے کیسوں کے نپٹارے کے بارے میں لوگوں آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ لوک عدالت میں میں سنائے جانے فیصلہ آخری فیصلہ ہوتا لوک عدالت میں آپسی افہام و تفہیم سے کئے گئے فیصلے کو کسی بھی عدالت میں چیلنج نہیں کیا جاسکتا ہے اس موقع پر بار ایسوسی ایشن کشتواڑ کے ممبران کے علاوہ عام لوگوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔