کشتواڑ//قصبہ کشتواڑ کی تنگ سڑکوں پر ٹریفک جام معمول بناہوا ہے جسکو لیکر مسافر و دوکاندار سخت پریشان ہیں جبکہ قصبہ میں بیشتر مقامات پر گاڑیوں کی پارکنگ کیلئے جگہ بھی دستیاب ہے لیکن باجود اسکے لوگ سڑک پر گاڑیاں لگانے سے پرہیز نہیں کرتے ہیں جس کے خلاف محکمہ ٹریفک نے شکنجہ کسا اور قصبہ میں سڑک پر کھڑی گاڑیوں کو ٹو مشین سے اٹھاکر لے گئے۔قصبہ کے بس اسٹینڈ، شہیدی چوک، کورٹ کمپلیکس کے باہر سڑک پر کھڑی گاڑیوں کو اٹھایا گیاجس کولیکر مقامی آبادی دوکانداروں نے ٹریفک محکمہ کی ستایش کی۔انھوں نے کہا کہ محکمہ کو ہر روز آکر سڑک پر کھڑی گاڑیوں کو اٹھانا چاہئے تاکہ قصبہ میں ٹریفک جام سے نجات مل سکے۔ انھوں نے بتایا کہ چند منٹوں کے سفر کو کئی مرتبہ گھنٹے لگ جاتے ہیں۔محکمہ ٹریفک۔کے اہلکار نے بتایا کہ اگر لوگ تعاون کریں اور گاڑیوں کو سڑک پر کھڑا نہ کریں تو ٹریفک جام سے نجات مل سکے گی لیکن اگر خلاف ورزی جاری رہی تو انکے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔