کشتواڑ//ایم جی نریگا ملازمین کی ریاست گیر احتجاج بشمول کشتواڑ سے کاموں کی رفتار سست ہو گئی ہے جس سے دیہی آبادی کو مشکلات کا سامناکرناپڑ رہا ہے۔ڈی سی کشتواڑ انگریز سنگھ رانا نے بعض ایم جی نریگا ملازمین کے رویہ کا سنجیدہ نوٹس لیتے ہوئے ضلع کے 58 ۔ ایگریکلچر ایکسٹیشن اسسٹنٹوں کی خدمات بطور متبادل انتظام کی تجویز پیش کی ہے۔اس سلسلہ میں انہوں نے اے سی ڈی کشتواڑ انیل کمار چنڈیل کو ایم جی نریگا پر سی اے او آر کے ہتیشی کے اشتراک سے ایک ورکشاپ منعقد کرنے اور اگریکلچر اسسٹنٹوں کو بذریہ ریسورس پرسن سکیم کے مختلف مراحل کی تربیت فراہم کرنے کی ہدایت دی ہے۔اسکے مطابق بدھ کے روز سے ایم جی نریگا پر دور وزہ ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا ہے،جس کا افتتاح ضلع ترقیاتی کمشنر انگریز سنگھ رانا نے کیا۔سیشن کے آغاز پر اے سی ڈی نے ڈی سی و دیگر معزز مہمانوں کا خیر مقدم کیا اور انہیں ایم جی نریگا کے تحت نشانہ اور حصولیابیوں کی جانکاری فراہم کی۔انہوں نے کہا کہ ایم جی نریگا ملازمیں کی ہڑتال سے کام میں سست رفتاری آئی ہے اور فقط 24593 کام دن تیارکئے گئے ہیں۔ضلع ترقیاتی کمشنر انگریز سنگھ رانا نے اگریکلچر اسٹنٹوں کو تربیت کے دوران اکیم کے مختلف مراحل کی جانکاری حاصل کرنے اور انہیں اس سلسلہ میں تکنیکی جانکاری کی گائیڈنس فراہم کرنے کی صلاح دی۔ انہوں نے اے سی ڈی کو اگریکلچر اسسٹنٹوں کی خدمات حاصل کرنے کے لئے طریقہ کار وضع کرنے کی ہدایت دی۔