عاصف بٹ
کشتواڑ//موٹر وہیکل ڈیپارٹمنٹ کشتواڑ نے موٹر وہیکل انسپکٹر راکیش کمار کی قیادت میں اسسٹنٹ ریجنل ٹرانسپورٹ آفیسرکشتواڑ تسلیم وانی کی نگرانی میں ڈنگورو سے جموں سے آنے والی مسافر بس گاڑیوں کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی ۔اس مہم کے دوران دو گاڑیوں زیر نمبر JK17A 5098 و JK06 4501کو درست فٹنس سرٹیفکیٹ کے بغیر چلانے پر موقعہ پر ہی ضبط کیا گیاجبکہ مسافر گاڑیوں میں اوور لوڈنگ اور سامان کی غیر مجاز نقل و حمل سمیت مختلف خلاف ورزیوں پر 54گاڑیوں کا ای چالان کیا گیا۔ ان چالانوں سے متوقع کل جرمانہ 1,85,100 وصولاجائےگا ۔سڑک کی حفاظت کو بڑھانے کے لیے ایک سخت اقدام میں محکمہ نے ٹریفک کی سنگین خلاف ورزیوں کی وجہ سے تین ڈرائیونگ لائسنسوں کو معطل کرنے کی بھی سفارش کی ہے۔ ایم وی ڈی کشتواڑ نے ٹریفک ضابطوں کی تعمیل کو یقینی بنانے کے اپنے عزم کا اعادہ کیا ہے اور گاڑیوں کے مالکان پر زور دیا ہے کہ وہ قانونی کارروائی سے بچنے کے لیے حفاظتی اصولوں پر عمل کریںتاکہ مسافروں کی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنایاجاسکے۔