کشتواڑ//گورنمنٹ بائز ہائر سکینڈری سکول کشتواڑ میںلگاتار تیسرے سال میگا ایونٹ کے دوسرے دور میں کلچرل فیسٹ 2018 کا انعقاد کیا گیا ۔اس موقعہ پر 350طلباء نے ’’تنوع میں اتحاد‘‘کے موضوع پر اپنا ٹیلنٹ اور مختلف ثقافتی گروپ رقص، اور گروپ گیتوں کا مظاہرہ کیا۔ کشتواڑ اور مضافاتی علاقوں کے مختلف سرکاری اور نجی سکولوں کے طلباء نے فوج کی جانب سے اس میگا ایونٹ میں اپنی جگہ بنانے کیلئے کار کردگی کا مظاہرہ کیا۔اساتذہ اور طلباء نے فوج کیا جانب سے اس ایونٹ کا اہتمام کرنے کیلئے شکریہ ادا کیا۔