لکھنو//یواین آئی// سماج وادی پارٹی(ایس پی) سربراہ اکھلیش یادو نے کہا کہ مہنگائی اور فصل کی قیمتیں نہ ملنے سے دوہری مار جھیل رہے کسانوں کے معاملے میں برسر اقتدار بی جے پی حکومت بے حسی کا مظاہرہ کررہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ کسانوں کو امید تھی کہ اس کا بی جے پی لیڈروں کے وعدوں کے مطابق فصلوں کے اخراجات کا ڈیڑھ گنی قیمت مل جائے گی اور اس کی آمدنی دوگنی ہوجائے گی اس نے بھی خواب دیکھا تھا کہ اب وہ بھی خوشحال زندگی جئیں گے لیکن دھوکہ باز حکومت میں سربراہ ادھورے وعدوں کے ساتھ عوام کے درمیان جھوٹی بیان بازی میں مشغول ہیں۔