کرناہ میں ائرٹیل سروس بحال

 سرینگر // کرناہ میں ائرٹیل نے چار روز کے اندر مواصلاتی نظام بحال کیا ۔واضح رہے کہ حالیہ برفباری کے سبب کرناہ کے سادھنا ٹاپ پر نصب ائر ٹیل ٹاور میں تکنیکی خرابی ہوئی تھی جس کے سبب پورے علاقے کا مواصلاتی نظام ٹھپ ہو کر رہ گیا تھا ۔جہاں اس وقت علاقہ بھاری برف باری کی وجہ سے بند ہے اور سادھنا ٹاپ پر 12فٹ سے زیادہ برف جمع ہے تاہم ائر ٹیل نامی مواصلاتی کمپنی سے وابستہ ملازمین بالخصوص خالد قریشی ،بشارت قریشی اور ٹیم میں مشتمل دیگر افرادنے دشوار گزار راستوں سے ہو کر سادھنا ٹاپ تک پہنچ کر ٹاور میں آئی خرابی کو دور کر کے سروس بحال کی ۔ خالد قریشی نے کہا کہ کرناہ ٹاور کے خراب ہونے سے انٹر نیٹ اورموبائل سروس بند تھی جس کو لیکر لوگ بے حد پریشان تھے۔انہوں نے کہا کہ اتوار کی صبح انہوں نے ایک ٹیم کے ہمراہ پیدل چل کر سروس کو بحال کیا گیا ۔مقامی لوگو ں نے ائرٹیل سے وابستہ عملے کی سراہنا کی ۔