عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر// ڈائریکٹر سیریکلچر اعجاز احمد بٹ نے ہماچل پردیش کے لیے ریشم کے کیڑے پالنے والوں کے چوتھے بیچ کو جھنڈی دکھا کر روانہ کیا اس کا مقصد ریشم کے کیڑے پالنے والوںکو بااختیار بنانا ہے اور انہیں جدید علم اور عملی مہارت میں اضافہ کرنا ہے ۔5روز دورہ ریشم کی سائنسی تکنیک،پالنے کا بہتر انتظام اورکسانوں کو اختراعات سے واقف کرنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔اس موقع پراعجاز احمد بٹ نے مسلسل سیکھنے کی اہمیت پر زور دیااور بین ریاستی نمائش کے دوروں پر روشنی ڈالی۔