نئی دہلی// دہلی کانگریس کے صدر انل کمار نے پیر کے روز سبھی 280 بلاک کانگریس کمیٹیوں کو 1120 سینی ٹائزیشن مشینیں تقسیم کرکے راجدھانی دہلی کو کوروا وائرس سے پاک کرنے کی اپنی بڑی مہم 'کانگریس کے سپاہی ، کریں گے کورونا کی دھلائی ’ ' کی شروعات کی۔چودھری انل نے کل ریاستی دفتر سے مہم شروع کرنے کے موقع پر کہا ہر بلاک کو چار مشینیں دی جائیں گی اور پارٹی کے ‘کورونا جانبازوں ’ میں کووڈ -19 وبا کے پھیلاؤ کو مؤثر طریقے سے روکنے کے لئے ایک مسلسل مہم تحت پوری راجدھانی کو وائرس سے پاک کیا جائے گا۔چودھری انل نے بتایا کہ عام آدمی پارٹی اور بھارتیہ جنتا پارٹی دونوں ہی کورونا وائرس کے بڑھتے پھیلاؤ کو روکنے اور راجدھانی کو مکمل طور پر سینی ٹائز کرنے میں ناکام رہی ہے لہذا دہلی کانگریس اب اس ذمہ داری کو پورا کرے گی اور اس بڑی مہم کے تحت پوری دہلی کو سینی ٹائز کیا جائے گا۔ دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال کی کوششوں کے باوجود دارالحکومت میں کووڈ -19 کے معاملے تیزی سے بڑھ رہے ہیں اور ھاٹسپاٹ علاقوں کی تعداد بھی مسلسل اضافہ ہو رہا ہے ۔انہوں نے سینی ٹائزیشن کی اس بڑی مہم کے آغاز پر خود ریاستی دفتر اور راوج ایونیو کے کچھ علاقوں کو سینی ٹائز کیا۔ ریاستی دفتر راجیو بھون میں ایک کنٹرول روم بھی شروع کیا گیا جس کے ذریعے غریب اور ضرورت مندوں کو مفت راشن دیا جارہا ہے ۔ اسی طرح سینی ٹائزیشن کے لئے بھی کنٹرول روم قائم کیا گیا ہے ، جسے بھی اپنا گھر یا گلی سینی ٹائز کرانا ہو وہ دہلی پردیش کانگریس کمیٹی کے کنٹرول نمبر 01143534325، 9625777907 (واٹس ایپ)، ٹویٹر – ایٹ آئی ان سی دہلی اور دہلی پردیش کانگریس کے فیس بک کے ذریعے رابطہ کر سکتے ہیں۔ کنٹرول روم کی نگرانی دہلی پردیش کانگریس کے سینئر لیڈر کریں گے ۔یواین آئی