پونچھ//کانگریس پارٹی کا ایک وفد سینئر لیڈر چوہدری عبدالغنی کی قیادت میں ضلع ترقیاتی کمشنر محمد ہارون ملک سے ملاقی ہوا۔اس موقعہ پر غنی نے علاقہ کے مسائل کو ان کے سامنے رکھا اور کہا کہ انتظامیہ لوگوں کے مسائل کو حل کرنے میں مزید تیزی لائے تاکہ عام عوام کی پریشانیوں کو کم کیا جا سکے۔چوہدری غنی نے کہا کہ پونچھ میں 2014میں آئے سیلاب میں نہریں ختم ہو گئی تھیں جن کو مرمت کرکے اب تک قابل استعمال نہیں بنایاگیاہے ۔انہوں نے کہا کہ میں سروڑنہر جس کا عام آدمی کو بہت فائدہ تھا، وہ بھی اب تک مکمل نہیں کی گئی جس کا نقصان لوگوں کو اٹھانا پڑ رہا ہے ۔اس کے ساتھ ہی جھلاس نہرکا کام بھی ابھی شروع نہیں ہوا اورتین سال ہونے جا رہے ہیںلیکن 2014کے سیلاب سے جو چیزیں تباہ ہوئی تھی، وہ آج تک ویسی ہی ہیں۔ غنی نے دیگوار پل کی مرمت کے لئے بھی انتظامیہ پر زور دیا۔ضلع ترقیاتی کمشنر محمد ہارون ملک نے کانگریسی وفد کو یقین دلایا کہ ان کی جانب سے پیش کئے گئے مطالبات پورے کئے جائیںگے ۔