کانگریس لیڈرراہل گاندھی کا ٹوئٹر اکاونٹ بحال

نئی دہلی// سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹوئٹر نے ایک ہفتے کے بعد کانگریس لیڈر راہل گاندھی کا ٹوئٹر اکاونٹ بحال کردیا ہے۔
کانگریس کے ذرائع نے یہ اطلاع دی ہے۔
 قابل ذکر ہے کہ گاندھی نے قومی دارالحکومت میں مبینہ طور پر زیادتی اور قتل کا شکار ہونے والی لڑکی کے اہل خانہ سے ملاقات کی تھی ، اور اس کی تصاویر ٹویٹر پر شیئر کی تھیں ، جس کے بعد مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹویٹر نے ان کا اکاونٹ بند کردیا تھا۔
ٹوئٹر نے گاندھی کے ساتھ ساتھ کئی دیگر کانگریس لیڈروں کے اکاونٹس کو بند کر دیا تھا۔
کانگریس کے سابق صدر نے جمعہ کے روز سوشل میڈیا کمپنی پر سخت حملہ کرتے ہوئے ٹوئٹر کے اقدام کو ہند کی سیاست میں مداخلت قرار دیا اور اس پر نریندر مودی حکومت کے کہنے پر کام کرنے کا الزام لگایا۔
انہوں نے یوٹیوب پر 'ٹویٹر کا خطرناک کھیل' کے عنوان سے ایک ویڈیو جاری کی تھی ، جس میں الزام لگایا گیا تھا کہ ٹوئٹر ایک غیر جانبدار اور معروضی پلیٹ فارم نہیں ہے اور یہ "حکومت کا وفادار" ہے۔
 گاندھی کے علاوہ ٹوئٹر نے پارٹی ترجمان پون کھیرا کا اکاو¿نٹ بھی کھول دیا ہے۔