جموں //بی جے پی کے کارکنوں کا ایک اجلاس بدھ کے روز یہاں پارٹی کے صدر دفتر میں زیر قیادت ضلع صدر بلدیو سنگھ بلوریہ منعقد ہوا ، جس میں ضلع ٹیم ،منڈل صدور نے اپنی ٹیموں ،مورچہ ضلع صدور، کونسلروں ،وارڈ صدور و دیگر سینئر لیڈروں نے شرکت کی۔اجلاس کو موجودہ ایم پی و جموں ۔پونچھ پارلیمانی حلقہ کے پارٹی کے امیدوا رجگل کشور شرما ، سابقہ نائب وزیر اعلیٰ کویند رگپتا، بی جے پی کے جنرل سیکرٹری یدھ ویر سیٹھی ، سابقہ وزیرپریہ سیٹھی، سابقہ ایم ایل اے راجیش گپتا نے خطاب کیا ۔اپنے خطاب میںا نہوں جگل کشورنے انتخابی مہم کے دوران کارکنوں کی جانب سے سخت محنت اور لگن سے کام کرنے کی ستائش کی۔انہوں نے کہا کہ ہماری پارٹی نے اس پوری مدت کے دوران بے لوث خدمت کی روایت جا ری رکھی ۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی، قومی صدر امت شاہ و مرکز میں دیگر سینئر لیڈروں ،ریاستی ٹیموں ،ضلع ٹیموں ،منڈل ٹیموں ،وارڈ ٹیموں ،بوتھ لیول ورکروں اور پارٹی کے ساتھ وابستہ عہد ہ داروںاور تمام حمایتوںنے اکٹھا مل کر پارلیمانی انتخاب میں اس کامیابی کیلئے کام کیا۔انہوں نے کہا کہ ان کارکنوں کی محنت 23مئی کو رنگ لائے گی جب مودی دوبارہ سے ملک کے پردھان منتری منتخب ہو جائیں گے اور کانگریس اور سکی حمایتی پارٹیوں کا نام سیاسی نقشہ سے ختم ہو جائے گا۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کویند رگپتا نے کہا کہ لوگوں نے اجتماعی طور سے جموں ۔پونچھ پارلیمانی حلقہ میں بی جے پی امید وار کی کامیابی کے لئے ووٹ ڈالا ہے۔انہوںنے اس توقع کا اظہار کیا کہ پارٹی 2014کی طرح 2019میں بھی کامیابی کے جھنڈے گاڑھے گی۔