زاہد بشیر
گول//ضلع رام بن کے گول سب ڈویژن صدر مقام پرکانگریس کی جانب سے ایک اجلاس زیر صدارت پارٹی صدر وقار رسول وانی منعقد ہوا جس میں پارٹی کار کنان نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا ۔ اس موقعہ پر ذرائع ابلاغ کے ساتھ بات کرتے ہوئے وقاررسول وانی نے کہا کہ جموں و کشمیر میں اسمبلی الیکشن کے لئے کانگریس تیار ہے اور جموںو کشمیر میں تمام سیٹوں پر کانگریس مضبو ط ہے جس کا ثبوت ڈوڈہ کٹھوعہ ادھمپور پارلیمانی نشست پر حالیہ الیکشن ہے جہاں کانگریس نے کافی ووٹ حاصل کئے ہیں جس میں گول بانہال اسمبلی حلقہ میں کانگریس نے سب سے زیادہ ووٹ حاصل کئے ۔ انہوں نے کہا کہ آنے والے وقت میں کانگریس جموںو کشمیر میں حکومت بنائے گی ۔ انہوں نے کہا کہ وقار رسول وانی نے اس موقعہ پر کہا کہ موجودہ حکومت بیروزگاری کو کم کرنے اور مہنگائی کو کنٹرول کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے ۔ انہوں نے اس موقعہ پر کٹھوعہ حملے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بھاجپا حکومت جموںو کشمیر میں ملی ٹینسی کو ختم کرنے میں ناکام ہو چکی ہے جس کا ثبوت آئے روز ملی ٹینٹوں کے حملے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس نے جموںو کشمیر میں بیروزگاری اور مہنگائی کو کم کرنے میں ایک لائحہ عمل تیار کر رکھا ہے اور عوام کو چاہئے کہ وہ کانگریس کا بھر پوپر ساتھ دیں اور کانگریس ریاست جموںو کشمیر میں خوشحالی لانے میں ہمیشہ پیش پیش رہی ہے ۔