بھدرواہ //گورنمنٹ ہائی سکول اپر بھنڈارا،کنٹوارا میں طلاب نے سکول میںمعقول سٹاف فراہم نہ کرنے کے خلاف محکمہ تعلیم کے خلاف ایک احتجاجی مظاہرہ کیا اورکاندنی کے مقام پر بٹوت، کشتواڑ شاہراہ پر ٹریفک میں تقریباً2 گھنٹے تک روکاوٹ پید کی۔ا حتجاجی طلاب کے مطابق سکول میںسینکڑوں طلاب زیر تعلیم ہیں لیکن فقط تین اساتذہ ہیںجبکہ تین اساتذہ کی اسامیاں خالی ہیں۔انہوں نیکہا کہ اساتذہ کی قلت کی وجہ سے انکا قیمتی وقت ضائع ہوتا ہے۔طلاب کا کہنا تھا کہ جب بھی وہ حُکام سے اس بارے میں پوچھتے ہیں تو فقط یقین دہانیوں کے علاوہ کُچھ نہیں ہوا ہے۔انہوں نے متعلقہ حُکام سے اس سلسلہ میں مداخلت کرنے کی اپیل کی ہے۔چیف ایجوکیشن افسر جاوید احمد کچلو نے موقعہ پر جاکر احتجاجی طلاب سے ملاقات کی اور انکے مسائل کو بغور سُنا ۔انہوں نے موقعہ پر ہی سکول کے لئے دو اساتذہ کے احکامات اجرا کئے،جسکے بعد طلاب نے اپنا دھرنا ختم کرکے باضابطہ طور سے کلاسوں میں شرکت کی۔