سرینگر // حکومت نے 32روز بعدجموں وکشمیر میں’ کورونا کرفیو‘ میں آج سے جزوی نرمی کرنیکا اعلان کیا ہے۔تاہم ہفتہ وار کرفیو 2دن جاری رہیگا جبکہ تعلیمی ادارے 15 جون تک بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ جموں کشمیر کے سبھی 20اضلاع میںہر ہفتے جمعہ کی شام 8بجے سے پیر کی صبح 7بجے تک مکمل کرفیو نافذ رہیگا اور اس دوران کسی بھی قسم کی عوامی نقل و حرکت اور ٹرانسپورٹ کی اجازت نہیں ہوگی۔ریاستی ایگزیکٹو کمیٹی کے سربراہ ، بی وی آر سبرامنیم کی جانب سے جاری کردہ حکم نامہ میں کہا گیا ہے کہ کاروباری و تجارتی مراکز، بیرونی بازاروں اور آؤٹ ڈور تجارتی کمپلیکسوںکو متبادل دن یا گردشی نظام (ہفتہ اور اتوار کے بغیر) کھولنے کی اجازت ہے تاہم ، انڈور شاپنگ مالوں کے منتظمین سے مشاورت سے صرف 25 فیصد کو کھولنے کی اجازت ہوگی۔ متعلقہ ڈپٹی کمشنر کی جانب سے جاری کردہ روسٹر کے مطابق ، نائی ، سیلونز ، پارلروںکو ہفتے میں تین دن (ہفتہ اور اتوار کے بغیر) کھولنے کی اجازت ہے۔مسافر بردارٹرانسپورٹ ، میٹاڈار ، منی بسیں اور بسیں وغیر میں مجموعی نشستوں میں سے50 فیصد پر مسافروں کو سوار کرنے کی اجازت ہوگی۔ضلعی سپرانٹنڈنٹ آف پولیس اس سلسلے میں تعمیل کو یقینی بنائیں گے۔ ٹیکسیوں اور کیبوں میں بھی50فیصد سواریوں کو بٹھانے کی اجازت ہوگی تاہم آٹو رکھشائوں کو بغیر کسی پابندی کے چلنے کی اجازت ہے۔حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ مذہبی مقامات اور عبادت گاہیں عوام کے لئے کھلی رہیں گی ، تاہم وہ اس سلسلے میں پہلے ہی جاری کردہ ایس او پی کے تابع ہوں گی۔جنازے کی شرائط میں شرکت کرنے والے افراد کی تعداد پر زیادہ سے زیادہ حد 20 اور دیگر تمام قسم کے معاشرتی ،مذہبی اجتماعات کے لئے 25ہو گی چاہے وہ گھر کے اندر ہوں یا بیرونی مقامات پر ہوں۔حکم نامہ کے مطابق ریستوران ہفتہ اور اتوار کے بغیر تمام دنوں میں گھرئوں تک آرڈر پہنچانے اور رہائشی کمرئوں میں ٹھہرے لوگوں کیلئے اپنی خدمات انجام دیں سکتے ہیں۔ ریستورانوں میں خریداروں کو آنے کی اجازت نہیں ہوگی جبکہ تمام اقسام کے مئے خانے بند رہیں گے۔ بس اڈوں ، ریلوے اسٹیشنوں اور ہوائی اڈوں پر کینٹین اور کھانے پینے کے سامان کو تمام دن کھولنے کی اجازت ہے۔ کھلاڑیوں کو بیرونی کھیل اسٹڈیموں،میدانوں میں اپنی تربیت اور سرگرمیاں دوبارہ شروع کرنے کی اجازت ہے۔ تاہم ، انڈور اسپورٹس کمپلیکس اور سوئمنگ پول بدستور بند رہیں گے ۔ شراب کی دکانوں کو ہفتے میں تین دن (ہفتہ اور اتوار کے بغیر) کھولنے کی اجازت ہے۔ مزید کہا گیا ہے کہ جموں و کشمیر آنے والے تمام مسافروں کی لازمی جانچ کے لئے موجودہ گائیڈ لائنز اور ایس او پیز کو سختی سے نافذ کیا جائے گا۔’’ہر ایک کو لازمی طور پر کرونا ٹیسٹ کروانا ہو گا جیسا کہ پروٹوکول میں کہا گیا ہے جبکہ ضوابط کے مطابق اگر ضروری ہوا تو انہیں قرنطین بھی کیا جاسکتا ہے‘‘۔تعلیمی اداروں کے بارے میں ، حکومت نے کہا کہ جموں و کشمیر کی تمام یونیورسٹیوں ، کالجوں، کوچنگ سینٹرس اور تکنیکی مہارت سے ترقی پانے والے اداروں کو 15 جون تک طلبہ کو ذاتی طور پر کیمپس ،ذاتی تعلیم دینے کے لئے بند رہیں گے ، سوائے ان کورسز یاپروگراموں کے ، جن کی جسمانی موجودگی کی ضرورت ہوتی ہے۔اس میں کہا گیا کہ تدریسی عملہ صرف گھروں سے ہی آن لائن کلاسز کا انعقاد کرے گا،جبکہ متعلقہ محکمے اس سلسلے میں رہنما اصول جاری کریں گے۔یونیورسٹیوں کو صرف تحقیق ،لیب،مقالہ کار وغیرہ کے لئے کم سے کم عملے کی ذاتی طور پر حاضری لینے کی اجازت دی گئی ہے۔
33روز بعد 30سے کم اموات
29فوت، 2256متاثر، مثبت کیسوں میں سرینگر بدستور آگے
پرویز احمد
سرینگر //جموں و کشمیر میں 33دنوں کے بعد کورونا وائرس سے روزانہ فوت ہونے والے افراد کی تعداد 30سے کم ہوگئی ہے۔ گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے جموں و کشمیر میں 29متاثرین فوت ہوگئے اور متوفین کی مجموعی تعداد 3870تک پہنچ گئی( اس سے قبل 27اپریل کو جموں و کشمیر میں 25افراد وائرس سے فوت ہوئے تھے)۔اتوار کو 37سفر کرنے والوں سمیت 2256افراد کی رپورٹیں مثبت آئی ہیں اور اسطرح متاثرین کی مجموعی تعداد 2لاکھ 88ہزار 940ہوگئی ہے۔ پچھلے 24گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کی تشخیص کیلئے 41ہزار791ٹیسٹ کئے گئے جن میں37سفر کرنے والوں سمیت 2256کی رپورٹیں مثبت آئی ہیں۔ مثبت قرار دئے گئے 2256افراد میں 823جموں جبکہ 1433کشمیر صوبے سے تعلق رکھتے ہیں۔ کشمیر صوبے سے تعلق رکھنے والے 1433میں 7بیرون ریاستوں سے سفر کرکے لوٹے ہیں جبکہ 1427مقامی سطح پر رابطے میں آنے کی وجہ سے متاثر ہوئے ہیں۔ تازہ 1433متاثرین میں سرینگر میں350، بارہمولہ میں164، بڈگام میں170، پلوامہ میں140، کپوارہ میں77، اننت ناگ میں154، بانڈی پورہ میں67، گاندربل میں190، کولگام میں96 اور شوپیان میں25افراد متاثر ہوئے ہیں۔کشمیر صوبے میں متاثرین کی مجموعی تعداد177738ہوگئی ہے۔اس دوران مزید9افرادکورونا وائرس سے فوت ہوگئے۔ مرنے والوں میں صدراسپتال میں2، سکمز بمنہ میں1،جے وی سی میں ایک، سکمز صورہ میں ایک،ضلع اسپتال کولگام میں 2، جی ایم سی بارہمولہ میں ایک، سی ایچ سی ٹنگڈار میں ایک اور 92بیس اسپتال بادامی باغ میں ایک شخص فوت ہوا ہے۔ کشمیر صوبے میں متوفین کی مجموعی تعداد 1982ہوگئی ہے۔ جموں صوبے میںاتوار کو823فراد کی رپورٹیں مثبت آئی ہیں جن میں سے31بیرون ریاستوں سے جموں پہنچے جبکہ792افراد مقامی سطح پر رابطے میں آنے کی وجہ سے وائرس سے متاثر ہوئے ہیں۔ جموں صوبے کے823متاثرین میں جموں میں339، ادھمپور میں65، راجوری میں92، ڈوڈہ میں77، کٹھوعہ میں32، سانبہ میں25، کشتواڑ میں16، پونچھ میں69، رام بن میں66اور ریاسی میں42افراد وائرس سے متاثر ہوئے ہیں۔ جموں صوبے میں متاثرین کی مجموعی تعداد111202ہوگئی ہے۔ اس دوران مزید20افراد جموں میں فوت ہوئے ہیں۔ مرنے والوں میں جی ایم سی جموں میں7،ایس ایس ایچ اسپتال جموں میں6، کیمونٹی ہیلتھ سینٹر ادھمپور میں1،ضلع اسپتال رام بن میں 1،جی ایم راجوری میں 1،جی ایم سی راجوری میں 2،ایسکام جموں میں 1اور شری ماتا ویشنو دیوی اسپتال کٹرا میں ایک فوت ہوا ہے۔ ایس پی ایس اسپتال لدھنہ میں ایک،فورٹس اسپتال امرتسر میں ایک،بدری ناتھ اسپتال امرتسر میں ایک،جی ایم سی ڈو ڈہ میں ایک، جی ایم سی راجوری میں 3،زچگی اسپتال ستواری میں ایک، ایس ایم وی ڈی این ایچ میں ایک اور 3گھروں میں فوت ہوئے ہیں۔ مرنے والوں میں دومنہ جموں کی 35سالہ جواں سال خاتون بھی شامل ہے۔ جموں صوبے میں متوفین کی مجموعی تعداد1868تک پہنچ گئی ہے۔
بھارت میں ایک لاکھ 65ہزارسے زائد مثبت 3460 اموات
نیوز ڈیسک
نئی دہلی//ہندوستان میں کورونا وائرس کی دوسری لہر میں بتدریج کمی واقع ہورہی ہے اور لگاتار تیسرے دن کیسز کی تعداد2لاکھ سے کم ریکارڈ کی گئی ہے۔مرکزی وزارت صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے ایک لاکھ 65 ہزار 553 نئے کیسز درج کئے گئے۔ اس دوران 3460 افراد نے دم توڑ دیا جبکہ 2 لاکھ 76 ہزار 309 مریضوں نے شفایابی حاصل کر لی۔ مرکزی وزارت صحت کے مطابق ہفتہ کے روز ملک بھر میں 173970 نئے کیسز درج کئے گئے تھے، جبکہ 3617 مریضوں کی موت واقع ہوئی تھی۔وزارت صحت کے مطابق ملک میں کورونا کے فعال کیسز کی تعداد کم ہو کر 22 لاکھ سے کم رہ گئی ہے۔ جو کہ انفیکشن کی مجموعی تعداد کا 8 فیصد ہے۔ جبکہ کورونا سے شفایاب ہونے کی قومی شرح تقریباً 91 فیصد اور شرح اموات محض 1.16 فیصد ہے۔ ہندوستان میں کورونا کے معاملوں کی مجموعی تعداد 27894800 ہو گئی ہے، جبکہ شفایاب ہونے والے افراد کی تعداد 25454320 پہنچ چکی ہے۔ ملک میں مجموعی طور پر 325972 افراد کورونا وائرس کی وجہ سے فوت ہو چکے ہیں۔
۔30دنوں میںایک لاکھ 13ہزار متاثر، 1587فوت | جموںاموات اور سرینگر متاثرین میں سرفہرست
پرویز احمد
سرینگر // جموں و کشمیر میں پچھلے 30 دنوں کے دوران کورونا وائرس سے 1 لاکھ 12ہزار857افراد متاثر ہوئے جبکہ اس دوران 1587افراد کو وائرس نگل گیا ہے اور اسطرح مرنے والوں کی شرح مجموعی طور پر 1.40فیصد رہی جبکہ 9ہزار318کیس ابھی بھی سرگرم ہے۔ یکم مئی کو جموں و کشمیر میں کورونا وائر سے متاثر ہونے والے افراد کی تعداد 1لاکھ76ہزار 83تھی جو 30دنوں میں 1لاکھ 12ہزار 857متاثرین کے ساتھ 2لاکھ 88ہزار 940ہوگئے ہیں۔ 30دنوں کے دوران متاثر ہونے والے 112857افراد میں سے 71 ہزار 179کشمیر جبکہ 41ہزار 678 افراد جموں میں متاثر ہوئے ہیں ۔ کشمیر میں متاثر ہونے والے 71ہزار 179 افراد میں سرینگر میں 21472 ، بارہمولہ میں 8266، بڈگام میں 9494،پلوامہ میں 5816، کپوارہ میں 4789، اننت ناگ میں 7466، بانڈی پورہ میں 2948، گاندربل میں 3256، کولگام میں 5456، شوپیان میں 2212 متاثر ہوئے ہیں۔ جموں صوبے کے 41ہزار678متاثرین میں جموں میں 15778، ادھمپور میں 4510، راجوری میں 5834، کٹھوعہ میں 2373، سانبہ میں 5101، کشتواڑ میں 1016، پونچھ میں 2222، رام بن میں 2426 جبکہ ریاسی میں 1828متاثر ہوئے ہیں۔ مئی کے 30دنوں کے دوران کورونا وائرس سے 1587افراد فوت ہوگئے جن میں جموں میں 999جبکہ کشمیر میں 588 افراد فوت ہوئے ہیں۔ کشمیر کے 588افراد میں سرینگر میں 230 ،بارہمولہ میں 61، بڈگام میں 46، پلوامہ میں 65، کپوارہ میں 41،اننت ناگ میں 51، بانڈی پورہ میں 26، گاندربل میں 19، کولگام میں36اور شوپیان میں 13افراد فوت ہوئے ہیں۔ جموں صوبے میں فوت ہونے والے 999افراد میں جموں میں سب سے زیادہ 577، ادھمپور میں 57، راجوری میں177، ڈوڈہ میں 22، کٹھوعہ میں 67، سانبہ میں 59، کشتواڑ میں12، پونچھ میں 44، رام بن میں 26اور ریاسی میں 18افراد فوت ہوگئے ہیں۔ اسطرح جموں و کشمیر میں کورونا وائرس سے فوت ہونے والے افراد کی شرح 1.40فیصد رہی جبکہ ابھی بھی 37ہزار677معاملات سرگرم ہے23320کشمیر جبکہ14357جموں صوبے میں سرگرم ہے۔ کشمیر کے23320سرگرم معاملات میں سرینگر میں 4754، بارہمولہ میں 2757،بڈگام میں 2463،پلوامہ میں 2271،کپوارہ میں1885، اننت ناگ میں 3921، بانڈی پورہ میں 977،گاندربل میں 1333،کولگام میں 1797اور شوپیان میں 1167معاملات سرگرم ہے۔جموں صوبے کے 14ہزار357سرگرم معاملات میں جموں میں 5836،ادھمپور میں 766،راجوری میں1774،ڈوڈہ میں 1174،کٹھوعہ میں 561،سانبہ میں 1345،کشتواڑ میں 277،پونچھ میں 1080،رام بن میں961 اور ریاسی میں 560معاملات سرگرم ہے۔