عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر// کشمیر میں کاروباری ماحول کو فروغ دینے کیلئے پی ایچ ڈی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری( پی ایچ ڈی سی سی آئی)کشمیر نے سِڈبی کے ساتھ مفاہمت نامے پردستخط کیے ہیں۔یہ معاہدہ کاروباری افراد کی استعداد بڑھانے اور مختلف شعبوں جیسے باغبانی، سیاحت، خواتین کی کاروباری سرگرمیوں، گرین فائنانسنگ، فوڈ پروسیسنگ اور ہنرمندی کے شعبے میں براہِ راست قرضوں کی سہولت فراہم کرنے پر مرکوز ہے۔تقریب کے دوران چیئرمین پی ایچ ڈی سی سی آئی کشمیر اے پی وکی شا نے اس اقدام کو ایک اہم سنگِ میل قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس سے خطے میں کاروباری افراد کے لیے مالی وسائل تک رسائی آسان ہوگی۔