عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر// وادی کے کئی مقامات پر منگل کو ابر آلود موسم کیساتھ ساتھ ہلکی بوندا باندی اور ہلکی برفباری ہوئی۔ محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ منگل کوکئی مقامات پر ہلکی بارش/برف کے ساتھ عام طور پر ابر آلود موسم رہا۔انہوں نے کہا کہ 4-6 فروری کے دوران عام طور پر 6 فروری کی ویں شام تک موسم خشک رہے گا اور 6ویں رات تک کچھ بالائی حصوں میںہلکی برفباری کے امکانات ہیں۔7فروری کو عام طور پر ابر آلود موسم میںہلکی برف الگ تھلگ اونچی جگہوں پر ہوسکتی ہے۔ 8فروری کو عام طور پر خشک موسم رہے گا۔ 9-10 فروری تک چند مقامات پر ہلکی بارش/برفباری ہونے کا امکان ہے، لیکن 11-12 فروری کو موسم عام طور پر خشک رہے گا۔انہوں نے کہا کہ3 فروری کوپورے کشمیر میں رات کے درجہ حرارت میں معمولی اضافہ ہوا۔ سرینگر میں کم از کم درجہ حرارت 2.8 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا۔سرینگر میں رات کے درجہ حرارت میں اضافہ بتدریج ہورہا ہے۔گلمرگ سب سے سرد مقام رہا، جہاں کم سے کم درجہ حرارت منفی 5.3 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا۔پہلگام میں پارہ منفی 0.4 ڈگری سیلسیس پر جا پہنچا۔قاضی گنڈ میں 0.4 ، کوکرناگ میں صفر جبکہ کپواڑہ میں منفی 0.5 ڈگری سیلسیس درج کیا گیا۔