سوپور //فروٹ گروورس اینڈڈیلرز ایسوسی ایشن کے صدر نے مطالبہ کیا ہے کہ ژالہ باری سے بارہمولہ اور کپوارہ علاقے میں پچھلے دس دنوں سے باغ مالکان کو ہوئے نقصان کی ادائیگی کرے جو سیب باغات اور دیگر کھڑی فصلوں کو ہوا ہے۔ ایسوسی ایشن کے صدر مشتاق احمد تانترے نے باغات کو ہوئے نقصان کا جائے واردات پر جائزہ لیں۔انہوں نے کہا کہ کہ کپوارہ اور باہرمولہ کے جن اضلاع میں پچھلے دس دنوں سے جاری ژالہ باری کی وجہ سے نقصان ہوا ہے جن میں سوپور ، زینہ گیر، رفیع آباد ، بارہمولہ، لنگیٹ، یارو، بونر اور ہندوارہ اور دیگر علاقہ جات شامل ہے ۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ مال اور دیگر ایجنسیوں کو مکمل اور بغیر وقت ضائع کئے لوگوں کو مالی امداد فراہم کرنے کیلئے نقصانات کا جائزہ لینا چاہئے۔ ایسوسی ایشن نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ میو ہ باغات کے مالکان کو فوراً مالی امداد دینے کیلئے جلد سے جلد محکمہ ہارٹیکلچر، ایگریکلچر اور مال کی ایک مشتر ٹیم کا قیام عمل میں لانا چاہئے جو نقصانات کا جائز لیں اور مالی امداد فراہم کرے۔ فروٹ منڈی سوپور کے صدر نے جرائم کش ادوایت کی مفت تقسیم کا بھی مطالبہ کیا ہے۔ انہوں نے لراپ انشونس سکیم کے اطلاق کا بھی مطالبہ کیا ہے۔