عاصف بٹ
کشتواڑ //کشتواڑ میں زیر تعمیر پکل ڈھول پاور پروجیکٹ تعمیر کررہی جے پی کمپنی کے چند ملازمین کی جانب سے تین روز قبل مبینہ طورپر ڈی ڈی سی چیرپرسن کشتواڑ پوجا ٹھاکر پرحملہ کرنے کے واقعے کو لیکر کمپنی میں کام کو روکا دہا گیا اور پولیس سے ملوث افراد کے خلاف کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔ ضلع ترقیاتی کونسل کشتواڑ کی چیرپرسن پوجا ٹھاکر گزشتہ 3دنوں سے زمینداروں کو اراضی کا معاوضہ نہ دینے و ا انہیں روزگار مہیا نہ کرنے اور مبینہ طور پ ان پر کئے گئے حملے پر ضلع انتظامیہ کی طرف سے کوئی کارروائی نہ کرنے کے خلاف دھرنے پر بیٹھی ہیں وہی انھوں نے زیر تعمیر پکل ڈھول بجلی پروجیکٹ پر کام روکنا چاہا تو بتایا جارہا ھے کہ پولیس آفیسر نے انکی گاڑی کے آگے اپنی گاڑی کھڑی کردی تاہم چیرپرسن ضلع ترقیاتی کونسل کشتواڑ پوجا ٹھاکر دیگر لوگوں کے ہمراہ پیدل چل پڑیں اور وہاں چل رہی کام کو روک دیا۔
چیرمین نے ضلع انتظامیہ پر الزام لگایا کہ وہ ان پروجیکٹس و ان میں کام کر رہی کمپنیوں سے مبینہ طور پر ملے ہوے ہیں اور عوام کو نقصان پہنچا رہے ہیں جبکہ خود انہیں بھی ڈرایا دھمکایا جارہا ہے ۔پوجا ٹھاکر نے کہا کہ وہ عوام کے مطالبات کواجاگر کریں گی ۔مسایل کا حل چاہیں گی خواہ ان کے خلاف کوئی بھی کارروائی کی جاے ۔پوجا ٹھاکر نے الزام عائد کرتے ہوئے کہاکہ انکی حفاظت پرمعمور پی ایس او کو بھی پولیس نے واپس لیا۔ذرائع نے بتایا کہ پروجیکٹ تعمیر کررہی کمپنی و ضلع انتظامیہ کے خلاف عوام میں شدید غم وغصہ بڑھنے لگا ہے۔مقامی لوگوں نے بتایا کہ چیرپرسن پرحملہ کے تین روز بعد ہی کوئی کارروائی نہیں ہوئی جسے صاف ظاہر ہوتاہے کہ اگرپولیس چیرپرسن کی بات نہیں سن رہی تو متاثرین کی بات کو کس طرح سناجاتاہوگا۔انہوں نے بتایا کہ کمپنی میں کام کو بند کردیا گیا ہے اور مطالبات کو تسلیم کئے جانے تک احتجاج جار ی رکھا جائے گا ۔