کشتواڑ//ضلع ترقیاتی کمشنر انگریز سنگھ رانا کی قیاد ت میں جمعرات کے روزضلع سطح کی جائزہ کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا ،جس میں سالانہ کریڈٹ پلان کے تحت بینکوں اور لائن ڈیپارٹمنٹوں کی کار کردگی کاجائزہ لیا گیا ۔اجلاس میں سی پی او کشتواڑ،اے سی ڈی، ایل ڈی ایم ، آر بی آئی کے افسروں ،جے سی سی بینک ، پی این بی، این آر ایل ایم ،فشرئیز، ڈی آئی سی ،جے کے ای ڈی آئی، ڈی یو ڈی اے، باغبانی، زراعت ،سماجی بہبود، انیمل اینڈ شیپ ہسبنڈری محکمہ، بینکوں کے منیجروں اور دیگر سپانسر کرنے والی ایجنسیوں نے شرکت کی۔ڈی سی نے تمام بینکوں اور متعلقہ محکموں کی جانب سے کی جا رہی کام اور مُختلف سکیموں جیسے کہ کسان کریڈٹ کارڈ، این یو ایل ایم ،مُدرا کے تحت سیلف ہیلپ گروپ و دیگر سپانسرڈ سکیموں کو لاگو کرنے کی حصولیابیوں کا جائزہ لیا ۔انہوں نے کسان کریڈٹ کارڈ اور پردھان منتری فصل بیمہ یوجنا و دیگر سکیموں میں زیادہ سے زیادہ لوگوں کو شامل کرنے کی ہدایت دی اور ان سکیموں کی کافی تشہیر کرنے کی ہدایت دی۔محکمہ تعلیم کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے انہوں نے سکولوں میں مالی خواندگی کیمپ منعقد کرنے کی ہدایت دی۔انہوں نے اس موقعہ پر ٹھکرائی میں ایک اے ٹی ایم نصب کرنے کی ہدایت دی۔این پی اے کے سلسلہ میں تحصیلدار متعلقہ کو وصولیابی کی مہم شروع کرنے کی ہدایت دی گئی۔تمام بینکوں کو مُدرا سکیم کے تحت ترجیحی بنیادوں پر کیس منظور کرنے کیلئے کہا گیا ۔بینکوں کی جانب سے اُٹھائے گئے مدعوں پر ڈی سی نے تمام بی ڈی اوز کو بلاک سطح کی میٹنگوں میں شرکت کرنے کی ہدایت دی ۔بینکوں اور لائن ڈیپارٹمنٹوں کے درمیان قریبی تال و میل بنانے پر زور دیا ۔ انہوں نے بینکوں کو کریڈٹ فلو میں اضافہ کرنے کی ہدایت دی ، تاکہ روز گار کی سکیموں کو تقویت مل سکے۔