کشتواڑ//ضلع ترقیاتی کمشنر انگریز سنگھ رانا نے عید الضحیٰ احسن طریقہ سے منانے کے لئے ضلع انتظامیہ کے ساتھ انتظامات کا جائزہ لیا۔اے ڈی سی امام دین ، ایس ایس پی راجندر کمار،گپتا، اے ڈی سی کشوری لعل شرما ،ایڈیشنل ایس پی پرنبیت سنگھ ،اے سی آر ،سی ایم او ای او میونسپلٹی، اوقاف اسلامیہ کے اہلکاروں کے علاوہ دیگر متعلقہ اہلکاروں نے بھی اجلاس میں شرکت کی۔ ڈی سی نے افسروں کو ناجائز منافع خوری ،کالا بازاری اور اشیائے ضروری کی ذخیرہ اندوزی کے خلاف مارکیٹ چیکنگ میں سرعت لانے کی ہدایت دی۔ پی ایچ ای اور پی ڈی ڈی کو مناسب پانی کی سپلائی اور بجلی کی بغیر خلل کے سپلائی یقینی بنانے کی ہدایت دی۔ انہوں نے پولیس اور محکمہ ٹریفک کو سیکورٹی اور بغیر کسی پریشانی کے ٹریفک کی دستیابی یقینی بنانے کی بھی ہدایت دی گئی۔۔میونسپلٹی کے ایگزیکٹو افسر کو صفائی و ستھرائی کی مہم میں تیزی لانے کی ہدایت دی گئی خصوصاً عید گاہ اور مساجد کے گرد و نواح میں۔۔اجلاس میں راشن ، ایل پی جی سلنڈروںکی سپلائی و سٹاک پوزیشن کا بھی جائزہ لیا گیا ۔ضلع مجسٹریٹ نے گوشت ،چکن و دیگر اشیائے خوردنی کے قیمت بھی مقرر کئے ،نیز متعلقہ افسروں سے مقرر کردہ نرخوں کو ہوبہو شکل میں لاگو کرنے کی ہدایت دی۔