کشتواڑ//ضلع ترقیاتی کمشنر انگریز سنگھ رانا نے ضلع میں جاری مختلف ترقیاتی کاموں کی پیش رفت کا جائزہ لینے کے لئے ایک اجلاس کا انعقاد کیا۔اجلاس کا مقصد ترقیاتی کاموں میں سرعت لانا اور ان کی تکمیل میں در پیش حائل روکاوٹوں کو دور کرنا تھا ۔ضلع ترقیاتی کمشنر انگریز سنگھ رانا نے مختلف محکموں کے درمیان تال میل بنانے کی ضرورت پر زور دیا تاکہ ان کی بر وقت تکمیل ہو سکے۔ضلع میں پی ایم جی ایس وائی اور محکمہ تعمیرات عامہ کے تحت سڑکوں کی تعمیر کا جائزہ لیتے ہوئے ا نہوں نے متعلقہ حُکام کو محکمہ جنگلات کے ساتھ تال میل بنانے کو کہا اور جہاں پر تعمیر میں جنگلاتی اراضی ملوث ہو تو وہاں پر مشترکہ معائینہ کرنے کو کہا۔انہوں نے ایگزیکٹو انجینئر کو ان ٹھیکہ دارون کو بلیک لسٹ کرنے کی ہدایت دی جو کام کی بر وقت تکمیل دینے میں ناکام رہے ہوں۔اجلاس کے دوران اے ڈی ڈی سی کو موقعہ کا دورہ رکنے کے بعد رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت دی ۔اجلاس کے دوران پی ایم جی ایس وائی کے ایگزیکٹو انجینئر نے ضلع میں جاری کاموں کی جانکاری دی اور کہا کہ ان کے تکمیل میں زمین کی حصولیابی میں روکاوٹیں آتی ہیں جس پر ڈی سی نے کلکٹروں کو زمین کی حصولیابی کے کام میں سرعت لانے کی ہدایت دی۔ڈی سی نے تمام ریوینیو افسروں بشمول اے سی آر کشتواڑ،ایس ڈی ایم پاڈر، مڑواہ، اور چھاترو کو ٹیم جذبہ کے تحت کام کرنے کی تلقین کی تاکہ حصولیابی کا عمل تیزی سے کمل ہو جائے۔اے ڈی ڈی سی کشتواڑ اما م د ین، اے ڈی سی کشوری لعلاور سی پی او کشتواڑ ڈاکٹر یاصر بلوان نے بھی اجلاس میں شرکت کی۔