رام بن //ضلع ترقیاتی کمشنر طارق حُسین گنائی نے وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی کی جانب سے ماہ اکتوبرمیں ضلع کے دورے کے دوران جاری کئے گئے ہدایات کی عمل آوری پرپیش رفت کا جائزہ لینے کے لئے ایک اجلاس کا انعقاد کیا ۔انہوں نے آنیوالے ضلع ترقیاتی بورڈ کے اجلاس کیلئے مختلف ترقیاتی پروجیکٹوں پر جاری کام کی پیش رفت کا بھی جائزہ لیا ۔اجلاس میں اے آر وویک پوری، چیف پلاننگ افسر اوتم سنگھ ، سی ایم او ،بانہال، گول ،رام سو کے ایس ڈی ائیمز، ڈی ایف او بٹوت، پی ڈی ڈی، پی ایم جی ایس وائی ، تعمیرات عامہ، صحت عامہ کے ایگزیکٹو انجینئراں، سی ایچ او سی اے او، سی اے ایچ او،اے ڈی سیاحت کے علاوہ ضلع و سیکٹوریل کے مختلف افسروں و اہلکاروں نے بھی شرکت کی۔اجلاس میں بتایا گیا کہ تقریباً وزیر اعلیٰ کے تمام ہدایات لاگو کئے گئے ہیںجبکہ دیگراں پر کام جاری ہے۔انہوں نے ضلع کے مختلف اہم پروجیکٹوں پر ہو رہی کام کی رفتار کا جائزہ لیتے ہوئے افسراں کو تما پروجیکٹوں پر کام تن دہی اور لگن سے کرنے پر زور دیا ۔انہوں نے گُذشتہ بورڈ میٹنگ میں لئے گئے مختلف فیصلوں کی عمل آوری پر حالیہ رپورٹ بھی طلب کی۔انہوں نے پروجیکٹوں پر معیاری کام یقینی بنانے کیلئے موذوں مانیٹرنگ کی بھی ہدایت دی۔مختلف محکموں کے افسروں نے اپنے اپنے ماتحت پروجیکٹوں پر ہو رہی کام کی تفصیل پیش کی۔اجلاس کے اختتام پر ڈی سی نے تمام افسروں کو لگن و تن دہی سے کام کرنے کی ہدایت دی تاکہ پروجیکٹوں کی بر وقت تکمیل یقینی ہو سکے۔