ادھم پور//ضلع ترقیاتی کمشنرنے ضلع وسیکٹورل آفیسران ڈی آئی ایس ایچ اے کاجائزہ لینے کیلئے میٹنگ منعقدکی۔اس دوران مختلف سکیموں جوضلع میں عملائی جارہی ہیں کاجائزہ لیا۔ان سکیموں میں ایم جی نریگا، دین دیال انتودیا یوجنا، این آرایل ایم،دین دیال اپادھیائے گرامین کوشلیایوجنا، پردھان منتری گرام سڑک یوجنا،این ایس اے پی، پردھان منتری گرام آواس یوجنا، سوچھ بھارت مشن (ایس بی ایم) ،ایس بی ایم گرامین، این آراڈی ڈبلیوپی، پردھان منتری کرشی سینچائی یوجنا، واٹرشیڈ منیجمنٹ پروگرام وغیرہ شامل ہیں۔ڈی ڈی سی نے سکیموں کی حصولیابیوں پرتبادلہ خیال کیاگیا۔اس موقعہ پر ڈی ڈی سی نے آفیسران کوہدایت دی کہ وقت مقررہ کے اندرکاموں کی تکمیل یقینی بنائی جائے اورسکیموں سے لوگوں کومستفیدکیاجائے۔میٹنگ میں اے ڈی ڈی سی ادہم پورادہم پور،اروندشرما،جی ایم ڈی آئی سی،سورم چندشرما، پی اوآئی سی ڈی ایس، رمپی اوہری،چیف پلاننگ آفیسر، اشوک کھجوریہ، اسسٹنٹ کمشنرریونیو ،سبھاش ڈوگرہ، چیف میڈیکل آفیسرڈاکٹر کے سی ڈوگرہ، سی ایچ او،برج ولبھ گپتا، ایگزیکٹیوانجینئرپی ایچ ای اشوک شرما، ایگزیکٹیوپی ڈی ڈی راجندرگپتاودیگران شامل تھے۔