ڈی جی پی کی سربراہی میں او ایس سی سی اجلاس | اسٹیک ہولڈروں کے آپسی تعاون اور ٹیکنالوجی کے استعمال پر زور

 سرینگر// آنشور سیکورٹی کوآرڈی نیشن کمیٹی(او ایس سی سی)کا ایک اجلاس بدھ کو سرینگر میں ڈائریکٹر جنرل پولیس دلباغ سنگھ کی صدارت میں منعقد ہوا ۔ اجلاس میں آئی جی پی کشمیر وجے کمار ، ڈی آئی جی بی ایس ایف سرینگر ایم اے جوئی ، راجن کمار موہپترا ،ڈی ایچ آر انڈین آئل کارپوریشن لمیٹڈ کے کنوینر اور ایس سی سی جے اینڈ کے سوجے چوہدری ای ڈی اور ایس ایچ پنجاب اسٹیٹ آفس انڈیا آئل کارپوریشن ، نوڈل آفیسر جے اینڈ کے نثار احمد جوائنٹ ڈائریکٹر جیالوجی اینڈ مائننگ کے علاوہ دیگر افسران نے شرکت کی۔ایس سی سی جے اینڈ کے چیئرمین دلباغ سنگھ نے اپنے خطاب میں میٹنگ کے انعقاد پر خوشی کا اظہار کیا اور کہا کہ اجلاس کوویڈ 19 کی وجہ سے گزشتہ دو سالوں کے دوران منعقد نہیں ہو سکا۔ انہوں نے پولیس اور سیکورٹی فورسز کے افسران اور آئی او سی کے افسران واہلکاروں کے درمیان آپسی تعاون کی سراہنا کی جو اس کے آپریشنز کو محفوظ بنانے کیلئے اہم ہے۔ڈی جی پی نے مختلف مقامات پر جموں و کشمیر میں تیل اور گیس کے بنیادی ڈھانچے کو فراہم کی جانے والی سیکورٹی کا جائزہ لیا۔ انہوں نے افسران پر زور دیا کہ وہ سی سی ٹی وی سسٹم کو اپ گریڈ کرکے ٹیکنالوجی استعمال کریں۔ انہوں نے پولیس ، آئی او سی اور ضلعی انتظامیہ کے درمیان باقاعدہ رابطہ اور ملاقاتوں پر بھی زور دیا ۔انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر میں سول اورپولیس افسران اور آئل انڈسٹری کے منیجروں کی باقاعدہ بات چیت اور خیالات کے تبادلہ کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے ہوئے کہا یہ کافی معاون ثابت ہوگا۔ ڈی جی پی نے بتایا کہ امن و امان کی کسی بھی صورتحال کے دوران پولیس اور ضلعی انتظامیہ پٹرولیم مصنوعات کے آپریشن اور تقسیم کے لیے خصوصی انتظامات کرتی ہے۔