نئی دہلی // سی آر پی ایف کے سربراہ کلدیپ سنگھ کو قومی تفتیشی ایجنسی (این آئی اے) کا اضافی چارج سونپا گیا ہے ۔انہیں وائی سی مودی کی جگہ دی گئی ہے ، جو سومواارکو انسداد دہشت گردی کی تحقیقات ایجنسی کے ڈائریکٹر جنرل کے عہدے سے سبکدوشی ہورہے ہیں۔آسام میگھالیہ کیڈر کے 1984 بیچ کے آئی پی ایس افسر مودی کو ستمبر 2017 میں این آئی اے چیف مقرر کیا گیا تھا۔31 مئی 2021 کو وائی سی مودی ، ڈی جی سبکدوش ہورہے ہیں اور کلدیپ سنگھ ، ڈائریکٹر جنرل ، سنٹرل ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف) ، ڈی جی این آئی اے کے عہدے کا اضافی چارج سنبھال لیں گے۔مغربی بنگال کیڈر کے 1986 بیچ کے آئی پی ایس آفیسر کلدیپ سنگھ کو مارچ میں سی آر پی ایف کا ڈائریکٹر جنرل مقرر کیا گیا تھا۔