جموں //محکمہ صحت و طبی تعلیم نے ایک ڈاکٹر کو ڈیوٹی سے غیر حاضر رہنے کی پاداش میں ملازمت سے فارغ کردیاہے ۔ڈاکٹر شکیل احمد راتھر جسے ضلع کولگام میں میڈیکل افسر کے طور پر تعینات کیاگیاتھا ، کو محکمہ کے فائنانشل کمشنر اٹل ڈولو نے برخواست کرنے کا حکم جاری کیاہے۔ اپنے حکم نامہ میں اٹل ڈولو نے بتایاہے کہ ڈاکٹر راتھر اپنی پوسٹنگ والی جگہ جوائن کرنے میں ناکام رہااور وہ ڈیوٹی سے غیر حاضر رہا۔