عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر// ڈیجیٹل عمدگی کے اعتراف میںجے اینڈ کے بینک کو کل نئی دہلی کے مین کنونشن سینٹرسکوپ کمپلیکس میں منعقد ہونے والے پہلے انڈین PSU اچیورز ایوارڈز 2025 میں ‘بیسٹ انوویشن ان ڈیجیٹل لینڈنگ’ یعنی ڈیجیٹل قرض دینے میں بہترین اختراع ‘ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔ مرکزی وزیر برائے MSME جیتن رام مانجھی اس پروقار ایوارڈ تقریب کے مہمان خصوصی تھے، جس میں بینک کے جنرل منیجر اور ڈویژنل ہیڈ راجیش گپتا کے ساتھ اے جی ایم دورجے انگچک نے یہ اعزاز حاصل کیا۔بینک کے ایم ڈی اور سی ای او امیتاوا چٹرجی نے کہا، “یہ ایوارڈ ڈیجیٹل تبدیلی اور کسٹمر سنٹرک اختراع کے لیے ہماری وابستگی کی نشاندہی کرتا ہے۔ انہوں نے بغیر کسی رکاوٹ کے ڈیجیٹل بینکنگ خدمات کے لیے بینک کے عزم پر بھی زور دیا۔