کشتواڑ//گورنمنٹ ڈگری کالج کے ریڈ ربن کلب کی جانب سے منشیات کی بدعت کے خلا ف جمعرات کو ایک سیمنار کا انعقاد کیا گیا ۔سیمنار کی قیادت کالج کے پرنسپل /نوڈل افسر ڈاکٹر عاشق حُسین نے کی،جس کا انعقاد موجودہ دور میں منشایت کے بڑھتے رحجان کے مد نظر رکھ کر کیا گیا ۔سیمنار کامقصد طلاب کو منشایت کے استعمال کے مُضر اثرات اور غیر قانونی طور سے منشیات کے کاروبار کی جانکاری دینا تھا ۔سیمنار میں بی اے فسٹ سیمسٹر کے12طلاب نے منشیات کی بدعت کے مُضر اثرات اور اسکے علاج پر لیکچر دیا ۔اپنے صدارتی خُطبہ میں ڈاکٹر عاشق حُسین نے کہا کہ یہ بہت ہی اہم ہے کہ عام لوگوں کو مختلف سماجی بدعات جیسے کہ منشیات سے واقف کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ اس سلسلہ میں طالب ایک اہم رول نبھائیں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ منشات کی بدعت کو سنجیدگی سے حل کرنے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ وقت کی ضرورت ہے کہ ہر ایک شہری اس میں اپنا کردار نبھائے۔اس سلسلہ میں انہوں نیطلاب کی جانب سے منشایت کی بدعت کو ختم کرنے کے رول کو اُجاگر کیا۔سیمنار میں ناہدہ بشیر نے پہلی پوزیشن حاصل کی جبکہ بلال احمد نے دوسری اور مُصناز نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔آشیش اور خالد کو حوصلہ افزائی کے انعامات سے نوازا گیا ۔ پروفیسر منجیت سنگھ ، پروفیسر چھرنگ دورجے،پروفیسر پروینا اور پروفیسر ارشد نے بطور جج کے فائض انجام دئے۔پروفیسر سنجے کمار نے نظامت کے فرائض انجا دئے ۔ سیمنار کے اختتام پر پروفیسر منجیت سنگھ نے شکریہ کا ووٹ پیش کیا ۔