جموں//گورنمنٹ وومن کالج پریڈ گرائونڈ میں یکم اپریل سے7۔اپریل تک ’وقت کی پابندی ہفتہ‘ منانے کے لئے ایک خصوصی اجلاس کا اہتمام زیر قیادت پرنسپل ڈاکٹر ہیملہ اگروال منعقد ہوئی،جس میں عملہ اور طالبات نے زندگی میں باقاعدہ رہنے کی حلف لی۔ اس موقعہ پر انہوںنے طالبات اور عملہ کے ساتھ باقاعدگی کیا ہمیت پر مباحثہ کیا۔کالج کے آڈیٹوریم میںطالبات کو Punctuality پر ویڈیو بھی دکھائے گئے۔اس موقعہ پر ریڈیو مرچی کی جانب سے عملہ اور طالبات کے ساتھ تبادلہ خیال کیا گیا ،جس میں انہوں نے ’وقت کی پابندی ہفتہ‘
پر اپنا نقطہ و نگاہ پیش کیا۔تدریسی عملہ نے بھی اپنے کلاسوں میں طالبات سے ’وقت کی پابندی ہفتہ‘ کی اہمیت پر زور دیا اور انہیں متعدد کارکردگیوں میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔اس موقعہ پر طالبات کو پروگرام اچھی طرح سے منعقد کرنے کے لئے ذمہ واریاں سونپی گئی۔