ڈگری کالج ٹنگڈار کی جانب سے دوڑ کا اہتمام

 سرینگر //ڈگری کالج ٹنگڈار کے شعبہ فیزیکل ایجوکیشن کی طرف سے منگل کو کالج کے طلاب کیلئے ایک دوڑ کا اہتمام کیا گیا ۔یہ دوڑ منصف کورٹ ٹنگڈار کھوڑپارہ سے صبح نو بجے شروع ہوئی جو چنی پورہ بالا سے کلٹھاہ کے مقام پر اختتام پذیر ہوئی۔پرنسپل ڈگری کالج ڈاکٹر جی ایم لون نے کالج عملے کی موجودگی میں  طلباء کی اس دوڑ کو ہری جھنڈی دکھائی۔اس دوڑ میں 48 طلباء نے بڑے جوش و جذبے کے ساتھ حصہ لیا۔بی ایس سی فرسٹ سمسٹر کے طالب علم عامر الیاس نے پہلی پوزیشن حاصل کی جبکہ بی ایس سی سیکنڈ کے طالب علم امجد خان اور بی اے سیکنڈ سمسٹر کے خوشحال احمد نے بالترتیب دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کی۔پوزیشن لینے والوں کو ٹرافی ، مومنٹو اور میرٹ اسناد سے نوازاگیا۔ڈاکٹر منور احمد پی ٹی آئی اور آرگنائزر نے الوداعی تقریب کے موقعہ پر طلباکا خیر مقدم کیااور دوڑ میں کامیاب شرکت پر ان کا شکریہ اداکیا۔