شوپیان //اسکولوں و کالجوں کے نام فوج اور پولیس کے جاں بحق افسران و جوانوں کے نام پر رکھے جانے کے سرکاری فیصلے کے بعد شوپیان کے گورنمنٹ ڈگری کالج کو ایک سابق مقامی فوجی جوان کے نام سے منسوب کیا گیا ہے۔ کا نام فوجی جوان امتیاز احمد ٹھوکر کے نام پر رکھا گیا ہے۔پشاوری محلہ کریوا شاداب( وڈر) کاامتیاز احمد ٹھوکر فسٹ پیرا سے وابستہ پیرا ٹروپر تھا ،جو 24فروری 2015 کو سوپور میں ایک انکانٹر میں مارا گیا تھا۔ شوپیان گورنمنٹ ڈگری کالج شوپیان کا نام تبدیل کرنے کی تقریب منعقد کی گئی جس میں پولیس ، سیول اور فوج کے اعلی حکام موجود تھے۔ گورنمنٹ ڈگری کالج شوپیاںاب "امتیاز احمد ٹھوکر میموریل ماڈل ڈگری کالج شوپیان"کہلایا جائیگا۔حکام کا کہنا ہے کہ یہ ان شہداکیلئے اعزاز اور خراج عقیدت کی علامت ہے ، جنہوں نے ملک کی خاطر اپنا سب کچھ قربان کردیا۔ شوپیان میں پہلے ہی( آئی ٹی آئی )انڈسٹریل ٹرینگ انسٹچوٹ کا نام تبدیل کرکے لیفٹیننٹ کرنل امت کول کے نام پر رکھا گیا ہے اور اب ڈگری کالج شوپیان کا نام بھی تبدیل کردیا گیا ہے۔