ڈویژنل کمشنر و اے ڈی جی نے سیکورٹی صورتحال کا جائزہ لیا

راجوری //راجوری میں بھاجپا لیڈر کے گھر پر ہوئے گرینڈ حملے کے بعد ڈویژنل کمشنر جموں اور ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل آف پولیس جموں مکیش سنگھ نے راجوری ضلع کا دورہ کرتے ہوئے صورتحال کا جائزہ لیا ۔جمعہ کے روز دونوں آفیسران راجوری پہنچے جس کے دوران انہوں نے گوجر منڈی گرئونڈ میں سے شدید زخمی کو ہوائی سروس فراہم کر کے جموں منتقل کروانے میں اپنا رول ادا کیا ۔اس موقعہ پر دونوں آفیسران کے ہمراہ سیول اور پولیس انتظامیہ کے اعلیٰ آفیسران بھی موجود تھے ۔اس دوران دونوں آفیسران نے گور نمنٹ میڈیکل کالج راجوری کا دورہ کر کے زخمیوں کی تازہ صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا ۔اس دوران میڈیکل کالج کے ڈاکٹروں نے دونوں آفیسران کو تاز ترین صورتحال کے سلسلہ میں تفصیلی جانکاری فراہم کی ۔اس کے بعد دونوں آفیسران نے انتظامیہ کے ایک اجلاس کے دوران سیکورٹی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا ۔