ڈوڈہ //محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے عین مطابق ڈوڈہ کے پہاڑوں پر ہلکی برفباری و میدانی علاقوں میں منگل کے روز شام پانچ بجے تک شدید بارش ہوئی جس کے نتیجے میں درجہ حرارت میں نمایاں کمی واقع ہوئی ہے جبکہ رابطہ سڑکیں زیر آب ہو گئیں ہیں۔اس دوران 33 کے وی کے ترسیلی نظام میں خرابی آنے کے باعث بھلیسہ، کاہرہ و ٹھاٹھری کے کئی علاقوں میں بجلی نظام متاثر ہوا ہے۔بارشوں کی وجہ سے متعدد علاقوں میں پینے کے صاف پانی کی بھی قلت ہوئی ہے۔مقامی لوگوں نے حکام سے پانی و بجلی نظام کی بحالی کا مطالبہ کیا ہے۔