ڈوڈہ// ڈگری کالج ڈوڈہ کے پروفیسر ڈاکٹر وحید خاور بلوان کوان کی شاندار تعلیمی خدمات اور لائف سائنس کی جینیات میں حصولیابیوں کے اعتراف میں’نامور سائینسدان گولڈمیڈل‘ سے نوازا گیا ہے۔اس اعزاز سے انہیں ڈاکٹر بھیم راؤامبیڈکر یونیورسٹی آگرہ میں یونیورسٹی کے شعبہ حیوانیات اسکول آف لائف سائنسز اور سوسائٹی آف لائف سائنسز ساتنا ،مدھیہ پردیش کی طرف سے " موجودہ چیلنجز اور مستقبل میں سائنس، ٹیکنالوجی اور سوشیل ہیومینیٹیز کا نقطہ نظر" کے موضوع پر منعقدہ عالمی کانفرنس میں نوازا گیا۔کانپور یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر نیلم گپتا، آگرہ یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر اروند ڈکشٹ اور میڈیسن وینا آسٹریا کے ڈاکٹر گوکھلیش نے ڈاکٹر بلوان کو تمغہ امتیاز پیش کیا۔ڈوڈہ کی مختلف تعلیمی اور سماجی شخصیات جن میں سابق پرنسپل ڈگری کالج بھدرواہ پروفیسر ظہیر عباس ھاشمی، پرنسپل ڈگری کالج ڈوڈہ ڈاکٹر شفقت حسین رفیقی، پرنسپل گورنمنٹ ہائر اسکنڈری اسکول بوائز ڈوڈہ تنویر احمد وانی، پرنسپل فریدیہ ماڈل ہائر اسکنڈری اسکول ڈوڈہ غلام نبی بٹ،قصبہ ڈوڈہ کے معروف ماہر تعلیم سعداللہ شاد فریدآبادی، ڈاکٹر اختر سہیل صدر شعبہ اردو ڈگری کالج ڈوڈہ، ڈاکٹر جاوید ترمبو، ڈاکٹر امتیاز بھلیسی، ڈاکٹر جمشید، ڈاکٹر مدثر وانی، عبدالحفیظ فرقان آبادی، اشتیاق احمد دیو، فیضان علی ترمبو، منظور احمد بٹ، محمد اقبال بلوان وغیرہ شامل تھے اورڈاکٹر بلوان کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے ان کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔ ڈاکٹر بلوان کو پہلے بھی قومی سطح کے اعزاز سے نوازا گیا ہے ، جس سے چناب خطہ کا نام روشن ہوا ہے۔موصوف نے ابھی تک ایک درجن سے زیادہ کتابیں تصنیف کی ہیں جن میں سے کچھ کو مختلف یونیورسٹیوں نے اپنے نصاب میں بھی شامل کیا ہے۔یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ ڈاکٹر بلوان کو امسٹرڈیم نیدر لینڈ میں آئندہ اگست میں "ماہی گیری اور آبی پودوں یا حیوانات کی پرورش" کے موضوع پر منعقد ہونے والی عالمی کانفرنس کے لئے کلیدی مقرر کے طور پرمدعو کیا گیا ہے۔