ڈوڈہ کے بے روزگار تربیت یافتہ میل ملٹی پرپز کا احتجاج

ڈوڈہ//ضلع ڈوڈہ سے تعلق رکھنے والے سینکڑوں بے روزگار تربیت یافتہ میل ملٹی پرپذ سرکار کی ناقص پالیسی پر سیخ پا ہیں اس سلسلے میں ضلع صدر مقام ڈوڈہ میں میل ملٹی پرپذ نے موجودہ ریاستی حکومت کے خلاف شدید احتجاج کیا۔ احتجاجی تربیت یافتہ میل ملٹی پرپذ نے کہا کہ متعلقہ محکمہ لے اعلیٰ حکام نے ہمارے مستقبل کے ساتھ کھلواڑجاری رکھا ہے۔ جہاں دیہاتوں میں طبی مراکز پر تالا چڑھا ہوا ہے اور لوگوں کو طبی سہولیت کی عدم دستیابی کی وجہ سے متاثر ہونا پڑا رہا ہے وہیں سرکار نے بھی عوام کو سہولیت بہم پہنچانے کے بجائے گزشتہ برس آسامیوں میں صرف دو یا تین پوسٹیں نکالی ہیں جو بے روزگار تربیت یافتہ نوجوانوں کے ساتھ سراسر ناانصافی ہے جس کو کسی بھی قیمت پر قابل قبول نہ ہے۔احتجاجی مظاہرین ریاستی وزیر برائے طبی تعلیم بالی بھگت اور وزیر مملکت آسیہ نکاش پر وعدہ خلافی کا الزام عائد کر رہے تھے۔اْن کا کہنا تھاکہ فی میل ملٹی پرپذ کو میل پر ترجیح دی جا رہی ہے جبکہ ان آسامیوں کے لئے سب کا یکساں حقوق بنتا ہے یہ بلکل حق تلفی ہے۔ہزاروں کی تعداد میں تربیت یافتہ نوجوان در بدر بھٹک رہے ہیں مگر سرکار کہ جانب سے کوئی مواثر اقدام نہ کئے جا رہے ہیں۔ انہوں نے سرکار سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ میل اور فی میل پوسٹ کے لئے یکساں تعیناتی عمل میں لائی جائے جہاں پر فی میل ملٹی پرپذ کی پوسٹ نکالی جاتی ہے وہاں پر میل ملٹی کو بھی روزگار کا موقع فراہم کیا جائے تاکہ وہ بھی روزگار حاصل کر گھر کا چولہا جلا سکے۔