اشتیاق ملک
ڈوڈہ //منشیات مخالف کارروائیوں کو جاری رکھتے ہوئے ڈوڈہ پولیس نے گندوہ علاقہ سے دو منشیات فروشوں کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے نشہ آور چیز ضبط کی ہے۔ ضلع پولیس کی جانب سے جاری تفصیلات کے مطابق گندوہ پولیس کی ایک ٹیم معمول کے گشت پر ٹیپری کالجگاسر کی طرف جارہی تھی جس دوران دو موٹر سائیکل سوار نے پولیس کو دیکھ کر فرار ہونے کی کوشش کی۔ پولیس نے ان کا پیچھا کرتے ہوئے کچھ ہی دوری پر پکڑ لیا اور ان کے قبضے سے چرس ضبط کی ہے۔ پولیس نے انہیں حراست میں لے کر گندوہ تھانہ میں این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت ایف آئی آر زیر نمبری 60/2024 درج کر کے مزید تحقیقات شروع کی ہے۔ ان کی شناخت مشتاق احمد ولد علی محمد ساکنہ صوتی و نثار احمد ولد منور الدین ساکنہ صوتی کے طور پر ہوئی ہے۔