ڈوڈہ /ڈوڈہ پولیس کی جانب سے پولیس۔عوام رابطہ مستحکم بنانے کے لئے اور بھائی چارہ و رواداری کو فروغ دینے کے لئے ڈوڈہ پولیس کی جانب سے ایک افطار پارٹی کا اہتمام کیا گیا ۔افطار پارٹی میں لوگوں کی ایک بڑی تعداد بشمول سینئر سٹیزنز،پولیس ،فوج اور سول انتظامیہ کے افسروں نے شرکت کی۔افطار پارٹی کے دوران افسروں اور عام لوگوں کے درمیان تبادلہ خیال بھی منعقد ہوا ۔افطار پارٹی میں ایک خاص طبقہ کی دعائوں کے لئے خصوصی انتظامات کئے گئے تھے۔پارٹی کے اختتام پر ایس ایس پی ڈوڈہ محمد شبیر نے شرکا کا شکریہ ادا کیا اور علاقہ کی خوشحالی اور امن کی دعا کی۔لوگوں نے پولیس کی جانب سے افطار پارٹی کا انعقاد کرنے کی ستائش کی۔