ڈوڈہ// منگل کے روز پردیش کانگرس پارٹی کے ریاستی صدر غلام احمد میر کی صدارت میں ریاستی سطح کا ایک کنونشن منعقدہواجس میں خطہ چناب سے پارٹی کے اعلیٰ عہدیدران اور سابق ممبران اسمبلی اور پارٹی کارکنان نے شرکت کی۔کنونشن کو خطاب کرنے والوں میں عبدالمجید وانی، نریش کمار گپتاایم ایل سی،سابقہ وزیر محمد شریف نیاز، ایم ایل سی شام لال بھگت، سابق ایم ایل اے رام بن اشوک کمار ڈوگرہ، جنرل سیکرٹری شاہنواز چودھری وغیرہ شامل تھے۔ غلام احمد میر نے کہا کہ بی جے پی ملک میں جمہوریت کو ختم کرنے میں لگی ہوئی ہے جب کہ جموں کشمیر میں امن و امان کی خستہ حالی کیلئے مخلوط سرکار براہ راست ذمہ دارہے۔ تمام وعدے کاغذوں تک ہی محدود ہیں جب کہ زمینی سطح پر کچھ دکھائی نہیں دے رہا ہے۔ محبوبہ مفتی نے ریاست کی خصوصی شناخت کو بھارتیہ جنتاپارٹی کے ساتھ مل کر ختم کر دیا اور آر ایس ایس کے نظریے کو لاگو کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ جبکہ کانگرس کا ہمیشہ سے ملک و ریاست کے عوام کی فلاح وبہبود اور تمام طبقہ کی یکساں ترقی کی وعدہ بن رہی ہے موجودہ حکومت کے پاس ریاست کے کشیدہ حالات کو قابو میں کرنے کے لئے کوئی پالیسی نظر نہ آ رہی ہے اور ریاست میں پیچھے کے دروازے سے نوکریاں و دیگر ترقیاتی کاموں بشمول جموں کشمیر بنک میں نوکریاں شامل ہیں ۔61000 عارضی ملازمین کی مستقلی کو ڈیلی ویجروں کے ساتھ بھدا مذاق قرار دیتے ہوئے میر نے حکومت پر زور دیاکہ مجوزہ پاور پروجیکٹوں میں مقامی بے روزگار نوجوانوں کو روزگار فراہم کیا جائے، حکومت پنچائی راج سسٹم میں ترمیم کرے اور ترمیم ایکٹ 73 کو لاگؤ کیا جائے میر نے مزید بتایا کہ مودی سرکار عوام کو سرحدوں پر پْرامن ماحول کرنے میں ناکام ثابت ہو چکی ہے جس کی وجہ سے آئے روز لوگوں و فوجی جوانوں کی قیمتی زندگیاں ضائع ہو رہی ہیں ۔اس موقع پراین ایس یو وائی کے جنرل سیکرٹری ادھے چب،مجیب شیخ،بلاک صدر بھاگواہ رنجیت سنگھ ، ،مجیب بٹ کامگار کانگرس لیڈر نے بھی خطاب کیا۔ عبدالمجید وانی نے ریاستی و مرکزی سرکار کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ ان کی غیر ذمہ دارانہ رویہ نے پورے ملک کے عوام کو یرغمال بنا دیا ہے نوٹ بندی ،پھر جی ایس ٹی نے غریب عوام کو مصائب کے پہاڑ کے نیچے دبا دیا۔وانی نے مزید کہا کہ موجودہ ریاستی حکومت نے وعدے کرکے ریاست کی عوام کو صرف دھوکہ دیا ہے اور تین سال کی حکومت نے پوری ریاست کو جنت سے جہنم بنا دیا ہے ہر روز سرحد پر نوجوان سپاہی شہادت دے رہے ہیں اور وہ ان کی نعش پر سیاست کر رہے ہیں نائب وزیر اعلی نے بجلی کی ترسیلی کیبل کا کام اپنے ممبران اسمبلی کو بانٹ دیا توسڑک کی کشادگی کا کام ایم ایل کے حوالے کر دیا پھر ترقی کی امیدں رکھنا نادانی ہو گی۔انہوں نے کہا کہ وہ علاقہ میں آپسی بھائی چارہ کو قائم رکھیں جو کانگرس جماعت کا بنیادی اصول اور ایجنڈا ہے اس لئے وقت کو مد نظر رکھتے ہوئے کانگرس میں شمولیت اختیار کریں۔ محمد شریف نیاز نے بتایا کہ 2014 کے انتخابات میں عوام کو گمراہ کن بیانات میں پھنسا کر ووٹ تو حاصل کر لیا اور بڑے بڑے وعدے بھی کئے گئے جو کبھی پورے نہ ہو سکتے تھے جب ان کووفا کرنے کی باری آئی تو اْلٹا عوام کو مصائب سے دوچار ہونا پڑا۔ ایم ایل سی شام لال بھگت ،نریش کمار گپتا نے بھی ریاستی و مرکزی سرکار کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے ملک و ریاست کا امن و چین چھینے کا ذمہ دار قرار دیا اور نوٹ بندی جیسے غیر ضروری ہتھکنڈوں سے غریب عوام کو زبردست مشکلات سے دوچار ہونا پڑا ہے جو لوگ سرکار میں آنے کے لئے لوگوں کی ہمدرد بنتے تھے آج وہی اْسی عوام کا استحصال کر رہے ہیں۔دریں اثناء دو درجن سے زائد بھارتیہ جنتا پارٹی اور نیشنل کانفرنس کے سنئیر لیڈران نے کانگرس میں شمولیت اختیار کی اور ان کااستقبال کیا گیا۔