ڈوڈہ// ڈوڈہ ضلع میں ایک شہری کو پُر سرار طور پر مردہ پایا گیا ۔تفصیلات کے مطابق ڈوڈہ کے مضافات میں ایک شہری کو پُر اسرار طورپر مردہ پایا گیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ کردیپ کمار 32 ولد کالی داس ساکنہ ریگھا، گوہا نامی شخص کی لاش جموں کشمیر بینک برانچ گوہا کے نزدیک ایک گہری کھائی سے مشکوک حالات میں ملی۔اس پر پولیس چوکی گوہا کی پولیس پارٹی موقع پر پہنچی اور پروٹوکول کے مطابق لاش کو اپنی تحویل میں لے لیا۔انہوں نے کہا کہ پولیس اسٹیشن گوہا میں 174سی آر پی سی کے تحت انکوائری کی کارروائی شروع کی گئی اور مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے۔