ڈوڈہ //ڈوڈہ میں گُذشتہ شب کو ہوئی بھاری بارش سے ڈوڈہ۔گھٹ۔ دھار کلہانڈ سڑک کو کئی مقامات پر کافی نقصان ہوا ہے۔بھاری بارش سے خصوصاً نلوا علاقہ کے گھٹ روڈ پوری طرح سے تباہ ہوئی ہے۔ م لوگوں کو نالہ اپنے جان کی بازی لگا کر پار کرنا پڑتا ہے۔گھٹ بلاک کے ہزاروں لوگوں خصوصاًبیمارروں کو سڑک کی خستہ حالی سے کافی مشکلات کا سامنا کرناپڑ رہا ہے۔سینکڑوں کی تعداد میں صُبح سے مسافر اور پرائیویٹ وہیکلز درماندہ ہوئی ہیںجبکہ بیماروں کے لے جا رہی بعض گاڑیاں بھی سڑک صاف ہونے کا انتظار کرہی تھیں۔مقامی لوگوں کے مطابق ناقص ڈرینئیج سسٹم کی وجہ وسینالہ سڑک کے اوپر سے بہہ رہا ہے اور اس کے لئے انتظامیہ اور سرکار کو ذمہ وار قرار دیا ہے۔تاہم کوئی بھی سرکاری اہلکار جائے موقعہ پر نہیں پہونچا ہے۔