ڈوڈہ ضلع کے چنگا بالامیں آتشزدگی کی پراسرار واردات | 1رہائشی مکان خاکستر ،لاکھوں کی مالیت کا سامان جل کر راکھ

اشتیاق ملک

ڈوڈہ //ڈوڈہ ضلع کی سب ڈویژن گندوہ کے گاؤں چنگا بالا میں گذشتہ شب آتشزدگی کی پراسرار واردات میں ایک رہائشی مکان خاکستر ہوا ہے جس میں بھاری مالیت کا سامان جل کر راکھ ہوا ہے۔اطلاعات کے اتوار و پیر کی درمیانی شب کو ڈوڈہ ضلع سے تقریباً 80 کلومیٹر کی دوری پر واقع ٹاور محلہ چنگا بالا میں برکت علی راتھر ولد صمدو راتھر کے 3 منزلہ رہائشی مکان سے آگ بھڑک اٹھی اور کچھ ہی لمحوں میں پورے مکان میں پھیل گئی۔اس حادثہ کے فوراً بعد مقامی لوگ و پولیس کی ٹیم موقع پر پہنچی اور بچاؤ کاروائی شروع کی تاہم آتشزدگی کی پراسرار واردات میں بالائی منزل مکمل طور پر خاکستر ہوئی اور نیچلی دو چھتوں کو جزوی نقصان پہنچا ہے جس دوران بھاری مالیت کا سامان جل کر راکھ ہوا ہے تاہم اس دوران کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔پولیس نے معاملہ درج کر کے مزید تحقیقات شروع کی ہے۔بتایا جاتا ہے کہ آگ بجلی کی شارٹ سرکٹ کے باعث لگی ہے تاہم سرکاری طور پر اس کی تصدیق نہیں ہوئی ہے۔