اشتیاق ملک
ڈوڈہ //ڈوڈہ ضلع کے بالائی علاقوں میں بدھ کے روز تیز آندھی سے رہائشی و غیر رہائشی مکانات ،پھلدار درختوں و دیگر زرعی شعبے کو وسیع پیمانے پر نقصان پہنچا ہے۔ اطلاعات کے مطابق بعد دوپہر ضلع ڈوڈہ کی سب ڈویژن گندوہ بھلیسہ ،کاہرہ ،بھدرواہ ،چرالہ و گندنہ کے مضافات میں تیز ہواؤں سے کئی رہائشی و غیر رہائشی ڈھانچوں کی چھتیں اڑ گئیں جبکہ پھلدار درختوں و دیگر زرعی شعبے کو بھی بھاری نقصان پہنچا ہے۔ ڈی ڈی سی کونسلر بھلیسہ چوہدری محمد اقبال کوہلی نے کہا کہ نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ تیز ہواؤں کی وجہ سے چلی، پنگل و دیگر کء علاقوں میں کئی رہائشی مکانات کی چھتیں اڑ گئیں ہیں۔ انہوں نے حکام سے متاثرہ علاقوں میں خصوصی ٹیمیں روانہ کر کے متاثرین کو معقول مالی امداد فراہم کرنے کی مانگ کی ہے۔