ڈوڈہ ضلع میں لگ الگ سڑک حادثات دو کمسن بچیوں سمیت کم از کم 7 افراد زخمی

 اشتیاق ملک

ڈوڈہ //ڈوڈہ ضلع میں ہفتہ کے روز پیش آئے الگ الگ سڑک حادثات میں خاتون سمیت کم از کم 7 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق پہلا حادثہ بٹوت کشتواڑ قومی شاہراہ پر اعلیٰ الصبح سوئی گواڑی کے نزدیک ایک الٹو گاڑی زیر نمبر JK02BB-4311کو حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں ایاض احمد ولد محمد یوسف ساکنہ گول و فاروق احمد ولد عبدالحمید ساکنہ رام بن زخمی ہوئے جنہیں مقامی لوگوں و پولیس کی مدد سے گورنمنٹ میڈیکل کالج ڈوڈہ منتقل کیا ہے۔

 

وہیں ہفتے کی شام ساڑھے چھ بجے کے قریب مرمت باڑی روٹ میں ایک بلینو گاڑی زیر نمبر JK06B-2317 حادثہ کا شکار ہوئی جس کے نتیجے میں دو بھائی بہن زخمی ہوئے ہیں جنہیں مقامی لوگوں و پولیس کی مدد سے گورنمنٹ میڈیکل کالج ڈوڈہ منتقل کیا ہے۔ ان کی شناخت نجمہ اختر(28) دختر شمس الدین و اشفاق حسین (30)ولد شمس الدین ساکنہ گوہا مرمت کے طور پر ہوئی ہے۔ تیسرا حادثہ ڈوڈہ کے گنیکا بسہ میں اسوقت پیش آیا جب ایک الٹو گاڑی زیر نمبر JK06B-0195 سڑک سے نیچے لڑھک کر امتیاز احمد نامی ایک مقامی شخص کے رہائشی مکان پر جاگری جس کے نتیجے میں ایک خاتون و اس کی دو چھوٹی لڑکیاں زخمی ہوئیں ہیں جنہیں مقامی لوگوں نے گورنمنٹ میڈیکل کالج ڈوڈہ منتقل کیا۔ اس طرح سے جمعہ کو ڈوڈہ ضلع میں پیش آئے الگ الگ تین سڑک حادثات میں دو چھوٹی چھوٹی بچیوں سمیت 7 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ پولیس نے اس ضمن میں مقدمات درج کر کے مزید تحقیقات شروع کی ہے۔واضح رہے کہ ڈوڈہ ضلع میں سڑک حادثات کا تھمنے والا سلسلہ جاری ہے اور انتظامیہ کی جانب سے ترنگل عسر میں گذشتہ ماہ پیش آئے المناک بس حادثہ کے بعد ٹریفک کی خلاف ورزی کرنے والے افراد کے خلاف وسیع پیمانے پر کارروائی شروع کی ہے۔