اشتیاق ملک
ڈوڈہ //ڈوڈہ ضلع کے بالائی علاقوں میں دوسرے روز بھی برفباری و میدانی علاقوں میں بارشوں کا سلسلہ جاری رہا جس کے نتیجے میں درجہ حرارت میں نمایاں کمی واقع ہوئی ہے اور معمولات زندگی متاثر ہوئی ہے۔اطلاعات کے مطابق جمعرات کو ڈوڈہ ضلع کے شہر و گام میں بارشوں و بالائی علاقوں میں برفباری شروع ہوئی جو جمہ کو دن بھر جاری رہی۔بالائی علاقوں میں تازہ برفباری و میدانی علاقوں میں بارشوں کے نتیجے میں ضلع میں سردی میں بھی اضافہ ہوا ہے اور رابطہ سڑکیں زیر آب آئیں ہیں۔جمعہ کو دن بھر ڈوڈہ ،بھدرواہ ،ٹھاٹھری و گندوہ بھلیسہ کے مضافات میں بارشوں کا سلسلہ جاری رہا اور پہاڑوں پر تازہ برفباری ہوئی جس کے نتیجے میں درجہ حرارت میں نمایاں کمی واقع ہوئی ہے اور ڈوڈہ بٹوت قومی شاہراہ سمیت دیگر کئی رابطہ سڑکوں پر بھاری پسیاں و پتھر گرنے کا عمل جاری رہا تاہم ٹریفک معمول کے مطابق بحال رہا۔ اس دوران بیشتر علاقوں میں پانی و بجلی نظام متاثر ہوا اور ندی نالوں میں طغیانی آگئی۔انتظامیہ نے ایڈوائزری جاری کرتے ہوئے لوگوں سے خراب موسم میں پہاڑی علاقوں کا رخ نہ کرنے و غیر ضروری سفر کرنے سے احتیاط کرنے کی اپیل کی۔